ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آگسٹا ویسٹ لینڈ معاملے میں عدالت نے گوتم کھیتان کے خلاف پیشی وارنٹ جاری کیا

آگسٹا ویسٹ لینڈ معاملے میں عدالت نے گوتم کھیتان کے خلاف پیشی وارنٹ جاری کیا

Tue, 26 Feb 2019 23:52:55    S.O. News Service

نئی دہلی، 26 فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ایک عدالت نے آگسٹا ویسٹ لینڈ معاملے میں منگل کو وکیل گوتم کھیتان کے خلاف پیشی وارنٹ جاری کیا۔کھیتان پر 3600 کروڑ روپے کے وی وی آئی پی آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودے سے جڑے معاملے میں منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔خصوصی جج اروند کمار نے پیشی وارنٹ جاری کرتے ہوئے اس معاملے کو نو مئی کو سماعت کے لیے درج کر دیا۔کھیتان کو ای ڈی اور سی بی آئی نے اپنی جانچ سے جڑے معاملے میں کچھ سال پہلے گرفتار کیا تھا،بعد میں اسے ضمانت مل گئی تھی۔


Share: